اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں صہیونی جارحیت کے نتیجے میں 61 فلسطینی شہید اور 363 زخمی ہوئے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک شہداء کی تعداد 61 ہزار 430 اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 213 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت نے مزید بتایا کہ اتوار کے روز دو بچوں سمیت 5 فلسطینی بھوک کے باعث جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد غزہ میں بھوک سے شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 217 ہو گئی ہے، جن میں 100 بچے شامل ہیں۔
ادھر غزہ کے انفارمیشن سنٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فضائی امداد کی غلط ترسیل کے باعث اب تک 23 فلسطینی شہید اور 124 زخمی ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق قابض افواج امدادی سامان کو زیرِ قبضہ یا خطرناک علاقوں میں گراتی ہیں، اور جب لوگ اسے لینے کے قریب پہنچتے ہیں تو انہیں براہِ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
آپ کا تبصرہ